میانوالی: سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کا جائز ہ اجلاس

 میانوالی: سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کا جائز ہ اجلاس

میانوالی (نامہ نگار) ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کا جائز ہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اجلاس میں ڈپٹی ڈائر یکٹر لوکل گورنمنٹ حبیب اللہ خان ڈسٹرکٹ ما نیٹر نگ آفیسر سرگودہا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سید مرتضیٰ نقوی، تحصیل ما نیٹر نگ آفیسر میانوالی اکرام الحق اور تحصیل ما نیٹر نگ آفیسر پپلاں سید فیصل علی نے شرکت کی۔اجلاس میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جا نب سے شہر میں صفائی ستھرائی کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے سرگودہا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران کو ہدایت کی کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے تما م افسران صبح پا نچ بجے فیلڈ میں متحرک ہوں اور با قاعدگی سے عملہ صفائی کی مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہر میں صفائی ستھرائی کے نظام میں بہتری لا ئی جا سکے ۔ انھوں نے کہا کہ میں خود اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران بھی علی الصبح شہر میں صفائی کے نظام کی چیکنگ کریں گے ۔ غفلت برتنے والے عملہ کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں