پیرمحل: 2وارداتیں ، ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل سوار لوٹ لیا

پیرمحل (نمائندہ دنیا)ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں ، ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل سوار کو لوٹ لیا۔۔۔
تفصیلات کے مطابق چک نمبر662گ ب کے قریب 2 نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل سوار عمران کو اسلحہ کی نوک پر زبردستی روک کر دوموبائل فون اور 25ہزار روپے نقدی چھین کر فرارہوگئے ۔ادھر موضع شاہ پور میں نامعلوم افراد نے محنت کش محمد اظہر کا 90ہزار روپے مالیتی ریڑھا چوری کر لیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔