اتائیوں کیخلاف کارروائیاں، متعدد کلینک،میڈیکل سٹور سیل

 اتائیوں کیخلاف کارروائیاں، متعدد کلینک،میڈیکل سٹور سیل

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر محمد رضااورسپیشل برانچ کی ٹیم کی کوٹ ادووگردو نواح میں جعلی ڈاکٹروں اور اتائیوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

، پرانی مویشی منڈی روڈ پر الحمد میڈیکل سٹور جو غیر قانونی پریکٹس میں ملوث پایا گیا اور وہاں پر پریکٹس کے ثبوت ملنے پر موقع پر سیل کر دیا گیاجبکہ قصبہ گجرات میں جناح ہسپتال پر چھاپا مارا گیا جہاں پر جعلی ڈاکٹر طاہر بھٹہ خود کو MBBS ڈاکٹر ظاہر کر کے انسانی جانوں کیساتھ کھیل رہا تھا، ہسپتال میں غیر قانونی آپریشن تھیٹر، لیبر روم، لیبارٹری، ای سی جی اور فارمیسی بھی بنائی گئی تھی،ہسپتال کو موقع پر سیل کر کے تھانہ گجرات میں استغاثہ جمع کروا دیا گیا۔ جمیل موڑ بیٹ عیسن والا پر موجود اتائی ارشد کورائی کے کلینک پر چھاپا مارا گیا اور وہاں پر موجود ایوب اتائی پریکٹس میں ملوث تھا اور موقع پر مریض بھی داخل تھے جسے موقع پر سیل کر کے تھانہ محمود کوٹ استغاثہ جمع کروا دیا گیا جبکہ طارق پل موضع ٹھٹھہ گرمانی غربی میں نصرت رمضان میڈیکو اینڈ سرجیکل کلینک پر چھاپا ماراگیا جہاں پر سمیع اللہ اتائی موجود تھا اور غیر قانونی پریکٹس کے ثبوت پائے جانے کی وجہ سے موقع پر سیل کر دیا گیا،تمام کے چالان ہیلتھ کیئرکمیشن کوبھی ارسال کر دیے تاکہ ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی ہو سکے ۔ڈی ڈی ایچ او کا کہنا تھا کہ اتائیوں کو انسانی جانوں سے کھیلنے کیا اجازت نہیں دیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں