اوپن ڈور پالیسی، سائلین کے مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری

اوپن ڈور پالیسی، سائلین کے  مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری

وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی )اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی غزالہ کنول نے اپنے دفتر میں اوپن ڈور پالیسی کے۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 تحت سائلین کے مسائل سنے اور انکے حل کیلئے فوری احکامات جاری کئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق سائلین کے مسائل بروقت حل کرنا اولین ترجیح ہے سائلین کیلئے میرے دفتر کے دروازے کھلے ہیں ۔اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کہاکہ سائلین کے مسائل قانون کے مطابق حل کرکے شکایات کا ازالہ کیا جا رہا ہے تاکہ سائلین کو اپنے مسائل کے حل کے حوالے سے کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں