اسرائیل کے جنگی جنون کو لگام ڈالی جائے ،سردار عبدالحمیدبلوچ

مونڈکا (نامہ نگار )بلوچ ویلفیئر آرگنائزیشن آف پاکستان کے مرکزی کوآرڈینیٹر سردار حاجی عبدالحمید خان بلوچ نے ۔۔
کہا ہے کہ پوری دنیا کا کفار اسرائیل کی پشت پر کھڑا ،سلامتی کونسل اپنا کردار ادا کرے ،اسرائیل جنگی جنون کو لگام ڈالی جائے ،نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کرتے ہیں ، فلسطینی مظلوموں کی حمایت میں خون دینے کیلئے تیار ہیں ،پاکستانی قوم مظلوم فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،علماء نے فتوی جاری کر دیا ہے جہاد فرض ہوچکا ،حکومت جہاد کا اعلان کرے ،تمام تنظیموں کے کارکنوں کیساتھ ساتھ ہمارے کارکن بھی جہاد کیلئے تیار بیٹھے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔