چوری ،ڈکیتی کی وارداتیں، درجنوں مقدمات درج

ملتان(کرائم رپورٹر)چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم ہوگئے ۔تھانہ گلگشت کے علاقے میں۔۔
طیب سے نامعلوم مسلح ملزم موبائل چھین کر فرار ،تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں محمد حسن سے جھپٹا مارکر موبائل چھین لیا گیا، تھانہ دولت گیٹ کے علاقے میں محمد اکرم سے نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزم جھپٹا مارکر نقدی 24ہزار چھین کر لے گئے جبکہ محمود خان ، عثمان سرور ، سلطان مرید ، رضوان حسین ، محمد اکرم ، محمد شہزاد ،عبداللہ ، نعیم اکبر ، جاوید اقبال ،صلاح الدین ، محمد ارباز ، ملک شہزاد ، محمد کاشف ، صباحت توصیف، الطاف ،جاوید ، شعیب ، محمد شفیق ، مدثر نذر ، شکیل حسن ، محمد بلال ،محمد رمضان ،روبینہ بی بی ،عبدالرحمن ، طارق ،اکمل،غضنفر ،آصف ،شعیب ، محمد عرفان ، سہیل اور محمد اکرم کی نقدی طلائی زیورات موٹرسائیکلیں موبائل فونز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگیا، پولیس نے نامعلوم ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔