2 اساتذہ کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب

میاں چنوں(تحصیل رپورٹر) گورنمنٹ ہائی سکول 14ایٹ اے آر کے اساتذہ ذوالفقار علی اور مقصود احمد کی ۔۔
ریٹائرمنٹ پر ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد ، پرنسپل ،اساتذہ ، دوست احباب اور طلبہ نے ریٹائرڈ ہونیوالے اساتذہ کو پھولوں کے ہارپہنا ئےا ، تحائف پیش کئے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پرنسپل محمد اکرم کا کہنا تھا کہ استاد کبھی ریٹائرڈ نہیں ہوتا ،وہ اپنی نسل میں زندہ رہتا ہے ۔ راجہ محمد آصف ایس ایس ٹی ٹیچر نے کہا کہ ذوالفقار علی اور مقصود احمد کی ریٹائرمنٹ سے پیدا ہونے والا تدریسی و تنظیمی خلا کبھی پورا نہیں ہوگا۔