گندم کی امدادی قیمت مقرر نہ کرنے پر احتجاجی مظاہروں کا اعلان

گندم کی امدادی قیمت مقرر نہ کرنے پر احتجاجی مظاہروں کا اعلان

وہاڑی(نمائندہ دنیا)گندم کی امدادی قیمت مقرر نہ کرنے کے خلاف پاکستان کسان اتحاد کا ضلع بھر میں 15 اپریل سے احتجاجی مظاہروں کا اعلان ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

حکومت ہوش کے ناخن لے ، ہمیں دیوار سے لگانے کی سازش کو ہرصورت ناکام بنائیں گے ،واپڈا بلوں میں اضافی بلنگ کے خلاف بھی بھرپور اجتجاج کا فیصلہ۔تفصیل کے مطابق پاکستان کسان اتحاد کے رہنماؤں چودھری شفیق احمد،عبدالغفور بھٹی، عبدالغنی اور دیگر نے مشترکہ لائحہ عمل دیتے ہوئے بتایا کہ حکومتی ڈھٹائی اور عدم دلچسپی کے باعث کاشتکار کی گندم کو اونے پونے پیسوں میں خرید و فروخت کیا جارہا ہے ، ہرسال حکومت گندم آنے سے قبل گندم کی امدادی قیمت مقرر کی جاتی ہے مگر اس بار حکومت کاشتکاروں کو زلیل وخوار کرنے پر تلی ہوئی ہے ،ہم حکومتی ہٹ دھرمی کو خاطر میں ہرگز نہیں لائیں گے ،کاشتکار اپنا جائز حق چھین کر بھی لے گا 15 اپریل کو ضلع وہاڑی سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کررہے ہیں جس میں میلسی اور بوریوالہ سے ہزاروں کاشتکار مظاہرے میں شریک ہونگے ، ہمارے دو مطالبات گندم کی امدادی قیمت فوری4000 روپے کی جائے ،بلوں میں ڈالے گئے اضافی چارجز کو فوری درستگی کے بعد ختم کیا جائے اگر حکومت نے ہمارے مطالبات پر سنجیدگی ظاہر نہ کی تو پنجاب سمیت چاروں صوبوں سے لاہور اور اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں