شہری ٹریفک قوانین کی پاسداری یقینی بنائیں:سی ٹی او

شہری ٹریفک قوانین کی پاسداری یقینی بنائیں:سی ٹی او

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسرفیصل آباد فرحان اسلم نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے سرینا روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ اور گھنٹہ گھر کے آٹھوں بازاروں کو ماڈل روڈ کا درجہ دیا گیا ہے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 جس کے تحت ان روڈز پر تمام ٹریفک وائلیشنز کے حوالے سے ٹریفک آگاہی اور انفورسمنٹ کی جارہی ہے ، شہری شہر بھر اور بالخصوص ان روڈز سے گزرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں، ان تمام اقدامات کا مقصد سڑکوں پر شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانا، حادثات کی شرح کو کم کرنا اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کروانا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل روڈز پرکی جانے والی کارروائیوں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سی ٹی او نے مزید کہا کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے ماڈل روڈز کے اوپر خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایات کی گئیں ہیں جس کے تحت اقدامات جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں