3 ماہ میں 8 ہزار وارداتیں ، کروڑوں کی لوٹ مار

 3 ماہ میں 8 ہزار  وارداتیں ، کروڑوں کی لوٹ مار

فیصل آباد(عبدالباسط سے )بڑھتی ہوئی ڈکیتی، چوری، راہزنی سمیت لوٹ مار کی دیگر وارداتوں کی روک تھام اور شہریوں کی قیمتی جان و مال کو تحفظ کی فراہمی کے لئے پولیس کی جانب سے کئے جانے والے تمام تر اقدامات بے سود ثابت ہونے لگے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

رواں سال کے پہلے تین مہینوں کے دوران لوٹ مار کی 8 ہزار سے زائد وارداتوں میں شہریوں کو کروڑوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات، موٹرسائیکلوں، گاڑیوں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا جبکہ دوران واردات مزاحمت کرنے پر ملز موں کی فائرنگ سے 5 افراد مبینہ طور پر موت کی آغوش میں چلے گئے ، اور 35 سے زائد افراد کو فائرنگ کرتے ہوئے زخمی کرنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ۔ اس کے باوجود پولیس وارداتوں کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھانے میں مبینہ طور پر غیر سنجیدہ دکھائی دیتی ہے ۔ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے بڑھتی ہوئی وارداتوں کی روک تھام اور شہریوں کی قیمتی جان و مال کو تحفظ کی فراہمی کے لئے ناکہ بندی، پٹرولنگ اور سنیپ چیکنگ سمیت دیگر اقدامات بھی کئے گئے لیکن یہ تمام تر اقدامات بے سود ثابت ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اہلکاروں اور افسروں کی جانب سے اختیار کی جانے والی مبینہ غفلت کے باعث جرائم کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ۔ وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر ویڈیوز سامنے آنے کے باوجود بھی پولیس ان عناصر کے خلاف قانونی کارر وائیاں عمل میں لانے میں مبینہ طور پر ناکامی کا شکار ہے ۔ ذرائع کے مطابق وارداتوں کی وجہ سے شہریوں کا گھروں سے باہر نکلنا بھی محال ہو کر رہ گیا ۔ شہریوں کی متعدد شکایات کے باوجود پولیس اقدامات کرنے میں مبینہ غیر سنجیدہ دکھائی دے رہی ہے ۔سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کے مطابق جرائم کی وارداتوں کو کنٹرول کرنے اور شہریوں کی قیمتی جان و مال کو تحفظ کے فراہمی کے لئے بہتر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں