ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی ستھرا پنجاب ڈور ٹو ڈور کمپین کا آغازکر دیا گیا

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ستھرا پنجاب ڈور ٹو ڈور کمپین کا آغاز کر دیا گیا۔۔۔
پنجاب کو صاف ستھرا بنانے کے لیے ایک اور اہم قدم اٹھایا گیا، ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ڈور ٹو ڈور کمپین کے ذریعے گھروں سے کوڑا اکٹھا کیا جا رہا ہے تاکہ شہر صاف ستھرا اور صحت مند رہے ۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس مہم کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی سرپرستی اور ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو کی قیادت میں عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے ،ہم سب مل کر اپنے شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں حصہ ڈالیں۔