سوئی سدرن کی کارروائیاں گیس چور پکڑا گیا

سوئی سدرن کی کارروائیاں گیس چور پکڑا گیا

کراچی(سٹی ڈیسک)سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈکی سیکیورٹی سروسز اور کاؤنٹر گیس تھیفٹ آپریشنز یپارٹمنٹ نے لانڈھی میں الرحمٰن ڈیری شاپ پر مشترکہ چھاپہ مارا اور سروس لائن سے براہ راست گیس استعمال کرنے والے مجرم محمد شاہد کو موقع پر گرفتار کرلیا ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

جبکہ نارتھ کراچی میں گارمنٹس فیکٹری میں ایک اور مشترکہ چھاپے کے دوران فیکٹری کو کمپنی کی مین سروس لائن سے غیر قانونی طور پر گیس حاصل کرتے ہوئے پایا گیامقدمہ درج کرادیا گیا۔یار محمد گوٹھ نزد ملیر ندی مرغی خانہ اسٹاپ، قائد آباد کے قریب ٹیم نے مین ڈسٹری بیوشن لائن سے 20 انچ کے فاصلے پر ایک زیر زمین کنکشن کا سراغ لگایا جو یار محمد گوٹھ، آغا ٹاؤن، ہمل گوٹھ اور چراغ کالونی کے 650 گھروں کو غیر قانونی گیس کی سپلائی کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ اس جرم کے ماسٹر مائنڈ تین ملزمان غلام مرتضیٰ، محمد اشرف اور محمد یوسف کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں