دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچانا ہوگا،شاداب رضا

دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچانا ہوگا،شاداب رضا

کراچی (آئی این پی )سربراہ پاکستان سنی تحریک شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچانا ہوگا ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

بلوچستان اور کے پی کے میں دہشتگردی کے واقعات میں جو بھی ہاتھ ملوث ہیں انہیں کاٹنا ہوگا ،مستونگ میں پولیس ٹرک پر دھماکے کی مذمت کرتے ہیں ،پولیس اہلکاروں کی شہادت پرپوری قوم رنجیدہ ہے ،حکومت زخمیوں کو فوری بہترین طبی سہولت فراہم کرے ،دہشتگردی کے خلاف پوری قوم متحد اور قومی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے ،دہشتگردی کے پیچھے بھارت کے ہاتھ کسی طور بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ،پاکستان کے عوام دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے کاٹنے کیلئے ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں ،دہشتگرد اسلام اور ملک کے دشمن ہیں جو دہشتگردی کے ذریعے ملک کو کمزور اور لسانی ومذہبی فسادت کی سازش کررہے ہیں ،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اتحاد ویکجہتی سے ملک دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مستونگ میں پولیس ٹرک پر دہشتگردانہ حملے اور فلسطین میں اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا ۔شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ دہشتگردی کو ختم کرنا ہے تو دہشتگردوں ملک کے قانون کے تحت پھانسی پر لٹکانا ہوگا ،عدل وانصاف کے نظام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں ہے ،فلسطین میں اسلام دشمن طاقتیں مسلم نسل کشی میں مصروف ہیں ،اسرائیل کھلے عام نہتے فلسطینی شہریوں اور بچوں پر بمباری کررہا ہے ،کشمیر اور فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت کرتے رہینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں