ضلع وسطی میں رین ایمرجنسی کے حوالے سے اجلاس ،پلان مرتب

 ضلع وسطی میں رین ایمرجنسی کے حوالے سے اجلاس ،پلان مرتب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر سینٹرل آفس میں ضلع وسطی میں رین ایمرجنسی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

جسکی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عاصم عباسی نے کی ۔ اجلاس میں پاک آرمی کے میجر ثقلین ،لیفٹیننٹ علی ،ڈائریکٹر سولڈ ویسٹ عادل ہاشمی ،ڈی ایم سی سینی ٹیشن کے ڈائریکٹر و ڈپٹی ڈائریکٹر افسران نے شرکت کی ۔آنے والے حالیہ بارشوں کے حوالے سے کنٹی جنسی پلان مرتب کیا گیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عاصم عباسی نے کہا کہ ضلع وسطی کے تمام نالوں کی صفائی وقت سے پہلے کرنی ہے اور آنے والی برسات کے موقع پر عوام کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنائی جائے ، موسم برسات میں مکمل نکاسی آب تک تمام عملہ فیلڈ میں رہے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ مرتب پلان کے تحت ٹریفک سگنلز،چوراہوں، یوٹرنز، ٹریفک جنکشنز وغیرہ پر ٹریفک پولیس افسران اور جوانوں کی تعیناتی کو بھی یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں