یوٹیلیٹی اسٹورز بند ش کا فیصلہ معطل، حکام سے جواب طلب

 یوٹیلیٹی اسٹورز بند ش کا فیصلہ معطل، حکام سے جواب طلب

سکھر (بیورو رپورٹ)سکھر میں کورٹ نے یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے جواب طلب کرلیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 این آئی آر سی کورٹ سکھر بینچ کے جج سید نور الحسنین نے یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے کے حکومتی فیصلے پر عبوری حکم جاری کرتے ہوئے سیکریٹری صنعت و پیداوار، یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر، جنرل منیجرز، سکھر و کراچی زون کے زونل اور شکارپور، دادو، گھوٹکی کے ریجنل منیجرز سے 9 مئی تک جواب طلب کر لیا۔آل پاکستان یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن نیشنل ورکر یونین (سی بی اے )کے مرکزی نائب صدر عبدالقیوم برڑو نے عدالت میں استدعا کی تھی کہ سکھر اور کراچی زونز میں یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ ملازمین کی روزگار پر حملہ ہے ،جس پر عدالت نے عبوری ریلیف دیتے ہوئے اسٹورز بند کرنے کے فیصلے کو معطل کر دیا اور کنٹریکٹ ملازمین کے حق میں بھی اسٹے آرڈر جاری کیا۔عدالتی فیصلے کے بعد یوٹیلیٹی اسٹور ملازمین نے ریجنل آفس سکھر میں مرکزی نائب صدر عبدالقیوم برڑو کا پرتپاک استقبال کیااور فیصلے کو حقوق کی جیت قراردیا ۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عبدالقیوم برڑو نے کہا کہ یہ تمام ملازمین کے اتحاد اور جدوجہد کی کامیابی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن گزشتہ دس برسوں میں 129 ارب روپے ٹیکس کی مد میں قومی خزانے میں جمع کرا چکی ہے اور اب اسے بند کرنا قابل افسوس اقدام ہے ، کسی بھی ملازم دشمن پالیسی کو قبول نہیں کریں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں