عیدالفطر کے حوالے سے فراہمی و نکاسی آب کے انتظامات مکمل

عیدالفطر کے حوالے سے فراہمی و نکاسی آب کے انتظامات مکمل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی واٹر کارپوریشن نے عیدالفطر کے حوالے سے فراہمی و نکاسی آب کے تمام انتظامات مکمل کرلیے ۔اس ضمن میں سی ای او واٹر کارپوریشن کا کہنا تھا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کہ شہر بھر میں پانی کی فراہمی بلا تعطل جاری ہے اور تمام مساجد عید گاہوں امام بارگاہوں اور مدارس کے راستوں کو مکمل صاف کرکے فراہمی و نکاسی آب کی تمام شکایات کا مکمل خاتمہ کرلیا گیا ہے اس کے علاوہ مساجد عید گاہوں امام بارگاہوں اور مدارس پر پانی سے بھرے واٹر ٹینکرز بھی کھڑے کیے جائیں گے ۔ انچارج ہائیڈرنٹس سیل سید سردار شاہ اور فوکل پرسن ٹو ایم ڈی برائے ہائیڈرنٹس سیل شہباز بشیر پانی کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے واٹر ٹینکرز کے انتظامات کی نگرانی کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عیدالفطر کے ایام کے دوران تمام ٹاؤنز میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ مساجد عید گاہوں امام بارگاہوں اور مدارس کے اطراف میں فیلڈ اسٹاف مشینوں سمیت موجود رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں