وزیر اعلیٰ کا شاہراہِ بھٹو کا اچانک دورہ ،ترقیاتی منصوبوں کامعائنہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شاہراہِ بھٹو کا اچانک دورہ کیا اور بغیر کسی سرکاری پروٹوکول کے جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔
دورے کے دوران وزیر اعلیٰ نے جام صادق انٹرچینج کی تعمیراتی پیشرفت کا جائزہ لیا اور حکام کو ہدایت دی کہ اسے آئندہ تین ماہ میں مکمل کیا جائے ۔مراد علی شاہ نے حکام کو کورنگی کاز وے برج کے کام میں تیزی لانے کی ہدایت دی اور اس کی جلد تکمیل پر زور دیا تاکہ علاقے میں ٹریفک جام کے مسائل کم کیے جا سکیں۔