عیدالفطر اللہ تعالیٰ کی کبریائی بیان کرنے کا دن ،جاوداں فہیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کی ناظمہ جاوداں فہیم نے عید الفطر کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ عیدالفطر انعام،خوشی،خوشیوں کو منانے اور اللہ تعالیٰ کی کبریائی بیان کرنے کا دن ہے ۔
مسلمانوں کی حقیقی عید اس دن ہوگی جب اسلام کا بول بالا ہوگا۔زمین جبر اور ظلم کی سختیوں سے پاک ہوگی،ہمارا قبلہ اول بیت المقدس مسلمانوں کو واپس ملے گا۔ آج عید ایسے موقع پر آئی ہے جب بلوچستان شدید بد امنی کی لپیٹ میں ہے ،ملک دشمنوں کی سرگرمیوں کی بھرمار ہے ۔،عوام ریاستی جبر کا شکار ہیں،شہر کراچی کے مکین لاقانونیت کے نرغے میں ہیں۔بے شمار ٹریفک حادثات چوری ڈکیتی نے عید کی خوشیوں پر پانی پھیر دیا ہے ۔