مہنگی روٹی بیچنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں انسداد گداگری اور تجاوزات و غیر قانونی تعمیرات کے خلاف مہم شروع کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اجلاس میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس نے شرکت کی۔ اجلاس میں انسداد گداگری مہم اور تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا اور مختلف سرکاری دفاتر کے باہر غیر قانونی ایجنٹس کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن نے کہا کہ روٹی و نان کی زائد قیمت وصول کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔