اسلام آبا د ،سیکٹر آ ئی نائن میں ورکنگ ویمن ہاسٹل بنانیکا فیصلہ

 اسلام آبا د ،سیکٹر آ ئی نائن میں ورکنگ ویمن ہاسٹل بنانیکا فیصلہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ملازمت پیشہ خواتین کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اسلام آباد کے سیکٹر آئی نائن میں ورکنگ ویمن ہاسٹل بنانیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 سی ڈی اے بورڈ نے آئی نائن فور میں ورکنگ ویمن ہاسٹل تعمیر کرنیکی منظوری دے دی، اس حوالے سے سپیشل ایجوکیشن کے سینٹر آئی نائن فور کو ورکنگ ویمن ہاسٹل میں تبدیل کیا جائے گا۔ وزارت تعلیم اور وزارت انسانی حقوق نے ہاسٹل تعمیر کرنیکی درخواست کی تھی، وزیر اعظم نے ورکنگ خواتین کے رہائشی مسائل کم کرنے کیلئے ہاسٹل تعمیر کرنیکی ہدایات دی ہیں ۔ سی ڈی اے نے وزارت تعلیم کو منظوری سے متعلق نو ٹیفکیشن بھجوا دیا۔ سیکر ٹری تعلیم محی الدین وانی نے بتایا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر ہاسٹل کی تعمیر سے ورکنگ خواتین کے رہائشی مسائل میں کمی آئے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں