کامسیٹس کے طلبہ کا دورہ لال حویلی ، شیخ رشید سے ملاقات

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے لال حویلی کا دورہ کرنے والے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے طلبا و طالبات نے ملاقات کی۔
یہ طلبہ فوٹوگرافی اور صحافت سے متعلق مطالعاتی دورے پر تھے۔شیخ رشید نے طلبہ سے مختصر ملاقا ت میں ان کی حوصلہ افزائی کی اور اپنے تجربات سے مستفید کیا۔ طلبا نے نہ صرف لال حویلی کی عمارت کے تاریخی پس منظر پر سوالات کیے بلکہ راولپنڈی کی سیاست اور شہری زندگی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ نوجوان نسل کو تاریخ، سیاست اور صحافت کے میدانوں میں آ گے آنا چا ہئے تاکہ وہ معاشرے میں مثبت تبدیلی لاسکیں۔