ہنی ٹریپ کا شکار نوجوان فائرنگ میں زخمی ، رقم بھی گنوا بیٹھا

راولپنڈی(خبر نگار)لڑکے کو مبینہ طور پر ہنی ٹریپ کر کے رقم بٹو رنے اور فائرنگ کر کے زخمی کرنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
تھانہ نصیر آباد پولیس کو عثمان نے بتایا کہ اپنے دوست رفیع اللہ کیساتھ موٹروے سے ملحقہ علاقہ پھمڑا میں ملائکہ نامی لڑکے سے ملنے گیا جس سے رانگ کال پر دوستی ہوئی تھی ، ملائکہ نے کہا تھا کہ مجھے 5 ہزار روپے دے دیں میرے والد کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے ۔جیسے ہی ہم اس کی بتائی ہوئی جگہ پر پہنچے اور وہاں رقم رکھ کر موٹر سائیکل پر واپس مڑے تو اچانک چند نامعلوم افراد پہنچ گئے اور مارنا شروع کر دیا ، جب میں بھاگنے لگا تو ایک شخص نے مجھ پر پستول سے فائرنگ کی جس سے میں زخمی ہو کر گر گیا جبکہ ملزم فرار ہو گئے ،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔