آفس سے غیر حاضری پر سی ای او ایجو کیشن اتھارٹی کو نوٹس

آفس سے غیر حاضری پر سی ای او ایجو کیشن اتھارٹی کو نوٹس

راولپنڈی(خاورنوازراجہ)کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی کے سی ای اوکوآفس سے غیر حاضر، ملازمین کی حاضری کی بائیو میٹرک نہ ہونے اور۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

دفتر میں صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نوٹس جاری کردیا اور ان سے وضاحت طلب کرلی۔ ذرائع نے بتایا کہ کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی کے سی ای او آفس کا اچانک معائنہ کیا اس دوران سی ای او کو سیٹ پر موجود نہ پایا اوران کا پی ایس بھی کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا جبکہ آفس کے احاطے میں صفائی کے بھی ناقص انتظامات پائے گئے اس کے علاوہ ملازمین کی بائیو میٹرک حاضری کا کوئی نظام بھی موجود نہیں تھا۔ اس سلسلے میں سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی امان اللہ کو وضاختی نوٹس جاری کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں