حکومت ہماری جا ئیدادیں واگزار کرا ئے ،ن لیگ اوورسیز فرانس چیپٹر

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) اوورسیز فرانس چیپٹر کے صدر میاں محمد حنیف، چیف پیٹرن محمد ریاض پاپااور طلعت محمود چوہان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ۔۔۔
وہ انکی زمینوں اور جائیدادوں کو قبضہ مافیا سے واگزار کرائے اور انہیں تحفظ فراہم کرے، اربوں روپے زرمبادلہ بھیجنے والوں کو سیل فون لانے کی اجازت بھی نہیں دی جاتی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ میاں محمد حنیف کامزید کہنا تھا ہماری زمینوں اور جائیدادوں کو قبضہ مافیا سے واگزار کرایا جائے، ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے تو تین برس کے اندر پاکستان پرسے بیرونی قرضہ اتار سکتے ہیں۔