موٹروے پر گاڑی سے غیر قانونی اسلحہ برآمد، 9ملزم گرفتار

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) موٹروے پولیس نے تیز رفتاری کی خلاف ورزی پر گاڑی کو روکا جس سے ناجائز اسلحہ برآمد ہوا جس کے بعد 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
موٹروے پولیس نے تیز رفتاری پر ایک ڈبل کیبن گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے گاڑی کی رفتار بڑھادی جس کا پیچھا کیا گیا تو اس میں سے ناجائز اسلحہ ملا۔ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ ایم ٹو پر سیال موڑ کے قریب 165 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والی ریو گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو ڈرائیور نے گاڑی بھگا دی ۔تلاشی کے دوران ملزمان سے 4 کلاشنکوفیں، ایک جی تھری رائفل، ایک پستول اور 892 گولیاں برآمد ہوئیں ،ملزمان کے پاس اسلحہ لائسنس موجود نہیں تھے۔