نیوٹیک اسلام آباد کے زیر اہتمام سالانہ جشن بہاراں کا انعقاد

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)نیوٹیک اسلام آباد نے سالانہ جشن بہاراں کا انعقاد کیا جس میں طلبا و طالبات اور اساتذہ نے بھرپور شرکت کی اور یونیورسٹی میں بھرپور ثقافتی ورثے کو اجاگر کیا۔
اس موقع پر طلبا و طالبات نے سٹالز لگائے، مہندی، آرٹ بوتھ، ثقافتی سٹالز، گیمز سٹالز، شاعری مقابلہ اور دیگر تفریحی سرگر میوں کا بھی انعقاد کیا گیا۔