بین الاقوامی فاسٹ فوڈ چین میں نعرے بازی ، جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج

راولپنڈی(خبر نگار)بین الاقوامی فاسٹ فوڈ چین میں نعر ے بازی کرنے اور سٹاف کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
تھانہ وارث خان پولیس کو شفٹ منیجر کمیٹی چوک نے درخواست دی کہ وہ اوردیگر عملہ اپنے دفتر میں موجود تھے کہ اچانک شور شرابے کی آواز سنائی دی تو ہم دفتر سے باہر آئے ، دیکھا کہ 10/12 افراد کے ایف سی کے ہال کے اندر موجود ہیں اور نعر ے بازی کر رہے ہیں جنکو ہم نے منع کیا تو ان لوگوں نے بدتمیزی شروع کر دی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔