کینال کی تعمیر کراچی کو پانی سے محروم کر دے گی، منصور شیخ

 کینال کی تعمیر کراچی کو پانی سے محروم کر دے گی، منصور شیخ

کراچی (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے سینئر نائب صدرمنصور احمد شیخ نے اپنے بیان میں کہا ہے۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 کہ دریائے سندھ پر کینال بنانے کا منصوبہ سندھ خصوصاً کراچی کے عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے ۔ کراچی پہلے ہی شدید پانی کی قلت کا شکار ہے اور ایسے میں دریائے سندھ سے مزید پانی کو موڑنا شہریوں کو پینے کے پانی سے بھی محروم کرنے کے مترادف ہے ۔ اگر کسی کے حصے کا پانی چھینا جاتا ہے تو یہ نہ صرف اخلاقی اصولوں کی خلاف ورزی ہے بلکہ انسانی حقوق کے بھی منافی ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ دریائے سندھ پر کینال بنانا سندھ کی عوام کا حق چھیننے کے مترادف ہے ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 6 اپریل کو پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کی میزبانی میں ہونے والے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں