اسٹریٹ چلڈرنزکو نظرانداز نہیں کر سکتے ،صوبائی وزیر

 اسٹریٹ چلڈرنزکو نظرانداز نہیں کر سکتے ،صوبائی وزیر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسٹریٹ چلڈرن کے عالمی دن کے موقع پر صوبائی وزیر برائے سماجی بہبود، میر طارق علی خان تالپور نے کہا ہے۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 کہ اسٹریٹ چلڈرن ہمارے معاشرے کا ایک حساس اور اہم پہلو ہیں جنہیں ہماری بھرپور توجہ، تحفظ اور مدد کی ضرورت ہے ۔ ہم ان بچوں کو نظرانداز نہیں کر سکتے ، کیونکہ ان میں بھی وہی خواب، صلاحیت اور جذبہ ہوتا ہے جو کسی بھی خوشحال بچے میں ہوتا ہے ۔ حکومت سندھ ان بچوں کو محفوظ، تعلیم یافتہ اور باعزت زندگی دینے کے لیے پُرعزم ہے ۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں سماجی بہبود کے محکمہ کو اسٹریٹ چلڈرن، گداگری اور سڑکوں پر موجود لاوارث بچوں کے حوالے سے 7121 کیسز موصول ہوئے ۔ انہوں نے مزید کہاہم نے سندھ کے مختلف اضلاع میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹس کو فعال بنایا ہے ، جہاں ان بچوں کی فوری مدد، کونسلنگ اور قانونی تحفظ فراہم کیا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ، حکومت کی جانب سے شیلٹر ہومز کی سہولیات کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے تاکہ متاثرہ بچوں کو رہائش، خوراک، تعلیم اور طبی سہولیات ایک ہی چھت کے نیچے میسر ہوں۔صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ اسٹریٹ چلڈرن کے مسئلے کے حل کے لیے صرف حکومت کی کاوشیں کافی نہیں، بلکہ معاشرے کے ہر فرد، والدین، اساتذہ، علمائے کرام، صحافیوں، اور سول سوسائٹی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ہم اسکولوں، مدرسوں اور کمیونٹیز میں آگاہی مہمات چلا رہے ہیں تاکہ لوگ بچوں کے حقوق سے واقف ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں