آپسی لڑائی میں 40سالہ شخص جاں بحق
کراچی(اسٹاف رپورٹر)منوڑہ کے علاقے میں آپسی لڑائی جھگڑے کے دوران 40 سالہ حسین نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق متوفی کی ہلاکت فہاد عبداللہ نامی شخص (پڑوسی) سے جھگڑے کے دوران ہوئی۔علاقہ پولیس نے فوری موقع پر پہنچ کر ملزم فہاد عبداللہ کو گرفتار کرلیا۔