کچرے کی ری سائیکلنگ کے دائرہ کار کو بڑھانے کیلئے تجاویز طلب

کچرے کی ری سائیکلنگ کے دائرہ کار کو بڑھانے کیلئے تجاویز طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈطارق علی نظامانی کی زیر صدارت اجلاس میں ہریالی حب ری سائکل پلانٹ جی ٹی ایس بلدیہ اورجی ٹی ایس شرافی میں کچرے کو ری سائیکل کرنے کے دائرہ کار کومزید بڑھانے کے لئے۔۔

 تجاویز طلب کرلی گئیں۔جی ٹی ایس شرافی اور جی ٹی ایس بلدیہ زون میں پائیلیٹ پروجیکٹ ہریالی حب میں کچرے کی ری سائیکلنگ کاکام پہلے سے انجام دیا جارہا ہے جبکہ اب اس کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کے لئے حکمت عملی بنائی گئی۔اس سلسلے میں خواتین کی زیر قیادت کمپنی ٹری سائیکل پرائیوٹ لمیٹڈ نے جی ٹی ایس بلدیہ ہریالی حب ری سائیکل پلانٹ جبکہ امپیریل ونچرکمپنی نے جی ٹی ایس شرافی ہریالی حب ری سائیکل پلانٹ کے لئے اپنے پروپوزل جمع کرائے ۔ اس موقع پر ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈطارق علی نظامانی نے کہا کہ ہم کراچی اور پورے سندھ میں کچرے کی کمی اور کارآمد کچرے کو قابل استعمال بنانے کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں