تین ہٹی پرغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج،ٹریفک کی روانی متاثر

تین ہٹی پرغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج،ٹریفک کی روانی متاثر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)تین ہٹی اور اس کے گرد و نواح میں طویل غیر اعلانیہ بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں نے شدید احتجاج کیا جس کے باعث علاقے میں ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ۔

 ٹریفک پولیس کے مطابق مظاہرین نے لال مسجد کے سامنے جمع ہو کر بجلی اور پانی کی بندش پر شدید احتجاج کیا، جس کے نتیجے میں تین ہٹی اور پی آئی بی موڑ آنے جانے والے دونوں راستے ٹریفک کیلئے بند ہو گئے ۔ٹریفک پولیس نے شہریوں کو متبادل راستوں کی ہدایت جاری کرتے ہوئے ٹریفک کو تین ہٹی سے گرومندر اور جیل گیٹ سے جمشید روڈ کی جانب موڑ دیا۔مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ بجلی اور پانی کی فوری فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں