فلسطین سے اظہار یکجہتی،تاجروں کی26اپریل کی ہڑتال کی حمایت

فلسطین سے اظہار یکجہتی،تاجروں کی26اپریل کی ہڑتال کی حمایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر اہل غزہ و فلسطین کی حمایت و یکجہتی کے لیے ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کراچی کے تاجروں نے مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئر مین عتیق میر، کراچی الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان عرفان اور صدر کوآپریٹو مارکیٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری اسلم خان سے ملاقات کی اور ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور بتایا کہ پنجاب سمیت پورے ملک کی تاجر تنظیموں اور سول سوسائٹی کی مشاورت سے طے کیا گیا ہے کہ پورے ملک میں ایک ہی دن 26اپریل کو مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی۔ تاجر رہنماؤں نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی مکمل حمایت کی اور کہا کہ 26اپریل کو تمام دکانیں اور مارکیٹیں بند کر کے بھر پور اظہار ِ یکجہتی کریں گے ۔دریں اثناء منعم ظفر نے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم کے لیے عوامی رابطوں کے ساتھ سوشل میڈیا کو بھی مؤثر طور پر استعمال کیا جائے ۔ ایکسپو سینٹر کراچی میں چار روزہ پاکستان انٹیر ئیر فرنیچر ایکسپو 2025کے دوسرے دن ایونٹ کے افتتاح کے موقع پرمنعم ظفر نے کہا کہ اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی و حمایت اور اسرائیلی معیشت کو نقصان پہنچانے کے لیے صہیونی مصنوعات کا بائیکاٹ اور پاکستانی مصنوعات کا فروغ ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں