گرفتار سب انسپکٹر جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن پولیس کے حوالے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)اینٹی کرپشن کورٹ نے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار سب انسپکٹر شاکر علی کو جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن پولیس کے حوالے کردیا۔
تفتیشی افسر شہادت علی شاہانی نے عدالت کو بتایا کہ ملیر کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی سربراہی میں اینٹی کرپشن ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے شاہ لطیف تھانے میں تعینات سب انسپکٹر کو 50 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا، ملزم سے مزید تفتیش کرنی ہے لہٰذا جسمانی ریمانڈ دیا جائے ۔ عدالت نے ملزم کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن پولیس کے حوالے کردیا۔