شاہراہوں کو خوبصورت بنانے میں ہر ادارہ تندہی سے کا م کررہا ،کمشنر

شاہراہوں کو خوبصورت بنانے میں ہر ادارہ تندہی سے کا م کررہا ،کمشنر

کراچی(این این آئی)کراچی کی شاہراں کو خوبصورت بنانے میں ہر ادارہ نہایت تندہی اور ذمے داری سے اپنے فرائض انجام دے رہا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے نے کمشنر آفس میں کراچی کی شاہراہوں کو خوبصورت بنانے کے حوالے سے ایک اعلی سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے اجلاس کے شرکا کو متعدد ہدایات دیں اور مشاورت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ فیصل ،شاہراہ قائدین، عبداللہ ہارون روڈ کو ترجیحی بنیادوں پر خوبصورت بنانے میں متعلقہ ادارے بھر پور کر دار اداکریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں