آن لائن ٹیکسی میں سواری بن کر گاڑیاں چھیننے والا ملزم گرفتار

آن لائن ٹیکسی میں سواری بن کر گاڑیاں چھیننے والا ملزم گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل اور سی آئی اے کراچی نے مختلف کارروائیوں میں منظم گروہ کے 4 اہم کارندوں کو گرفتار کر لیا۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

گلستان جوہر سے کاٹھور کے لیے آن لائن ٹیکسی بک کرنے کے بعد اسلحہ کے زور پر کار چھیننے والے مرکزی ملزم وسیم ولد نیاز شاہ کو گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم سے چھینی گئی گاڑی ایک 9 ایم ایم پستول، نقدی اور شہری کے ذاتی کارڈز بھی برآمد کیے گئے ۔دوسری کارروائی میں اے وی ایل سی جوہر ڈویژن نے سابقہ ریکارڈ یافتہ عادی ملزم عثمان حیدر کو گرفتار کیا، جو گلستان جوہر سے چوری کی گئی موٹر سائیکل کو پارٹس کی شکل میں فروخت کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ پولیس نے موٹر سائیکل کے پرزے بھی تحویل میں لے لیے ۔تیسری کارروائی 6 اپریل کو اے وی ایل سی نیو کراچی ڈویژن نے کی، جس میں نارتھ کراچی سیکٹر 4 سے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے موٹر سائیکل چوری میں ملوث دو ملزمان شہریار اور علی کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان سے برآمد ہونے والی موٹر سائیکل کا مقدمہ تھانہ خواجہ اجمیر نگری میں درج تھا۔تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ گروہ گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں  بلوچستان کے حب شہر میں فروخت کرتا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں