بیٹی کے قتل میں ملوث خاتون گرفتار

بیٹی کے قتل میں ملوث خاتون گرفتار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سول لائن میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے بیٹی کے قتل میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

پولیس حکام کے مطابق سول لائن سے بیٹی کے قتل میں ملوث خاتون نجمہ ارشد کو گرفتار کیا گیا۔ 15 سال کی ارم کو 5 اپریل کو قتل کیا گیا تھا، ملزمہ نے اپنے آشنا عبداللہ کے ساتھ مل کر بیٹی کو قتل کیا۔ملزمہ نے بیٹی کو کھٹمل مار دوا پلانے کے بعد رسی سے گلا دبا کر اور تکیہ رکھ کر قتل کیا، واقعہ کے بعد ملزمہ نے واقعہ کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے بیٹی کو آپسی رنجش کے باعث قتل کیا، شواہد سے ماں کا قتل میں ملوث ہونا ثابت ہوا، ساتھی ملزم کی گرفتاری کیلئے کوشش کی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں