نوجوان اور سکیورٹی گارڈ نے زندگی کا خاتمہ کرلیا

نوجوان اور سکیورٹی گارڈ  نے زندگی کا خاتمہ کرلیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سچل گوٹھ اور سولجر بازار میں نوجوان اور سکیورٹی گارڈ نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں خودکشی کے دوافسوسناک واقعات سامنے آئے ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 سچل گوٹھ وکلاء سوسائٹی کے قریب گھر میں فائرنگ سے 18 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔پولیس حکام کے مطابق مقتول کی شناخت سلطان کے نام سے ہوئی ہے ، جس کی لاش اسپتال منتقل کی گئی ہے ۔ایس ایچ او اورنگزیب خٹک کے مطابق متوفی میٹرک کا طالب علم تھا، اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق نوجوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کے اہل خانہ گاؤں گئے ہوئے تھے اور وہ گھر پر اکیلا تھا۔ خودکشی کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی۔ادھر ایک اور واقعے میں کراچی کے علاقے سولجر بازار میں آئس کریم کی دکان پر تعینات سیکیورٹی گارڈ نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔پولیس حکام کے مطابق گارڈ کی لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں