پبلک پارک کمرشل گاڑیوں کے فٹنس سینٹرمیں تبدیل

 پبلک پارک کمرشل گاڑیوں  کے فٹنس سینٹرمیں تبدیل

کراچی (این این آئی)سندھ حکومت نے ابراہیم حیدری کے واحد پبلک پارک کو کمرشل گاڑیوں کا فٹنس سینٹر بنادیا اور کہا کہ کمرشل اور ہیوی گاڑیوں کی فٹنس یہاں کی جائے گی۔ابراہیم حیدری میں موجود پارک میں عموما بچوں کا رش رہتا ہے۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 جبکہ شام کے اوقات میں یہ رش مزید بڑھ جاتا ہے ۔ٹرانسپورٹ اتحاد کے وائس پریزیڈنٹ حاجی یار محمد نے فٹنس سینٹر کے مقام کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ اتنی چھوٹی سی جگہ یا پارک میں اگر ٹرالر کو فٹنس کے لیے لایا گیا تو ایکسیڈنٹ ہوسکتا ہے ۔حاجی یار محمد کے مطابق یہاں بچے کھیلتے ہیں، بڑی گاڑی کی وجہ سے کوئی جانی نقصان ہوسکتا ہے ، سہراب گوٹھ سے ابراہین حیدری گاڑی آنے میں ڈیزل ہی 3 ہزار کا لگ جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں