شہدافلسطین ونشترپارک کیلئے سنی تحریک کی دعائیہ تقریبات

شہدافلسطین ونشترپارک کیلئے سنی تحریک کی دعائیہ تقریبات

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاکستان سنی تحریک کے تحت ملک بھر میں سانحہ نشترپارک اور فلسطین کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور دعائیہ تقریبات منعقد کی گئی۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

11اپریل 2006میں عیدمیلاد النبی ؐکے موقع پر پاکستان سنی تحریک کی اعلیٰ قیادت سمیت 63علماء ومشائخ کو شہید کردیا گیا تھا۔ دعائیہ تقریبات میں شہداء کی بلندی درجات کیلئے اور ملک کی سلامتی واستحکام کیلئے دعائیں کی گئیں،دعائیہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ اسرائیلی بمباری کھلی دہشتگردی اورفلطینیوں کی نسل کشی ہے ،خیموں میں رہنے والے مظلوم جو انسانی امداد اور خوراک کیلئے پریشان حال تھے ان پر بمباری اسرائیل کی بزدلانہ حملے ہیں،اسلامی ممالک بے حسی اور خاموشی کو توڑ کر فلسطین میں اسرائیلی مظالم ومسلم نسل کشی کے خلاف آواز بلند کریں، ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہے تو محب وطن قوتوں کو آگے لانا ہوگا،سانحہ نشترپارک کے شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دینگے ،سانحہ نشترپارک کو 19سال ہوچکے مگر اصل کرداروں کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا جاسکا، ہمارے علماء و قائدین اہلسنت نے ملک کی سلامتی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں