بلڈر اور ایس بی سی اے افسران کے خلاف مقدمہ درج

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لیاقت آباد میں غیر قانونی عمارت کا ملبہ گرنے سے خواتین کے زخمی ہونے کا معاملہ، بلڈر اورایس بی سی اے افسران کے خلاف مقدمہ درج۔۔۔
ایک افسر گرفتار۔بلڈر اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے ) کے افسران کے خلاف گزشتہ روز مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ ایس ایس پی سینٹرل زیشان صدیقی کے مطابق اس کیس میں اورایس بی سی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید صمد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ایف آئی آرمتاثرہ شہری فرحان کی مدعیت میں درج کی گئی، جس میں ایس بی سی اے کے ڈائریکٹر ضلع وسطی جلیس صدیقی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر صمد، بلڈنگ انسپکٹر عامر و عباس اور بلڈر شمشیر کو نامزد کیا گیا ہے ۔مدعی فرحان نے مؤقف اختیار کیا کہ لیاقت آباد میں چھ منزلہ غیر قانونی زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے اس کے گھر کی دیوار کو نقصان پہنچا، جبکہ حادثے میں چند خواتین زخمی بھی ہوئیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی عمارت کی تعمیر میں ملوث بلڈر اور ایس بی سی اے کے سہولت کار افسران کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔