سیسی افسران کے ہاؤس رینٹ الاؤنس میں5 فیصد اضافہ

سیسی افسران کے ہاؤس رینٹ الاؤنس میں5 فیصد اضافہ

کراچی (این این آئی)سندھ حکومت نے محکمہ محنت کے تحت سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹیٹیوشن (سیسی ) میں گریڈ 17 اور اوپر کے افسران کے لیے ہاؤس رینٹ الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اس اہم اور فلاحی فیصلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق ہاؤس رینٹ الاؤنس کی شرح 80 فیصد سے بڑھا کر 85 فیصد کر دی گئی ہے۔ وزیر محنت شاہد تھہیم کا کہنا ہے کہ محکمہ محنت اور سوشل سکیورٹی سے وابستہ افسران محنت کش طبقے کی خدمت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں جن کی سہولت اور حوصلہ افزائی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ ہاؤس رینٹ الاؤنس میں اضافہ موجودہ مہنگائی کے تناظر میں ناگزیر تھااور سندھ حکومت اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ جو ادارے بہتر کام کر رہے ہوں ان کے افسران کو بہتر سہولیات بھی دی جائیں۔ سرکاری ملازمین کی فلاح کے لیے پالیسی بنانا اور اس پر عملی اقدامات کرنا سندھ حکومت کے وژن کا حصہ ہے ۔ ادارے کی بہتری کے لیے مزید اصلاحات بھی لا رہے ہیں تاکہ محنت کش اور افسر دونوں خوشحال ہوں۔ نوٹیفکیشن سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹیٹیوشن کی گورننگ باڈی کے 171ویں اجلاس میں کیے گئے فیصلے کی روشنی میں جاری کیا گیا ہے جس کی صدارت وزیر محنت سندھ نے کی۔نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اضافہ اجلاس کی تاریخ یعنی 13 فروری 2025 سے موثر ہوگا اور تمام متعلقہ حکام کو فوری عملدرآمد کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں