آبی قلت سے ٹینکر مافیا بے لگام ہوگئی،اپوزیشن لیڈر

آبی قلت سے ٹینکر مافیا  بے لگام ہوگئی،اپوزیشن لیڈر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اپوزیشن لیڈر سندھ علی خورشیدی نے شہر کراچی میں پانی کی قلت پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اپنے بیان میں علی خورشیدی نے کہا کہ 17 سالہ حکومت میں پیپلزپارٹی نے کراچی میں پانی کا ایک بوند کا بھی اضافہ نہیں کیا۔کوئی جیالوں کو بتائے پریس کانفرنسوں سے عوام کے گھروں میں پانی نہیں آتا۔ اپوزیشن لیڈر سندھ نے کہا کہ پانی کی قلت نے کراچی میں ٹینکر مافیا کو بے لگام کر دیا ہے ،سندھ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے پانی بھی نہیں اور اب جان کا تحفظ بھی نہیں.پانی کے لیے ترستی عوام ٹینکر کے پہیوں تلے کچلے جا رہے ہیں.پانی کا بحران مصنوعی نہیں سندھ حکومت کی بدانتظامی کا نتیجہ ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں