میٹرک امتحانات، 59 امیدوار نقل میں ملوث پائے گئے

میٹرک امتحانات، 59 امیدوار نقل میں ملوث پائے گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین نے ہفتہ کووسیم گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول ناظم آباد کا دورہ کیا ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

جہاں پر انہوں نے بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ امتحانات کے دوران امیدواروں کو یا جس امتحانی مراکز سے شکایات موصول ہو رہی ہیں وہاں پر سپر ویجلینس، اسپیشل ویجلینس اور بورڈ کے افسران روزانہ ان امتحانی مراکز کا دورہ کریں اور ان کی شکایت کا ازالہ بھی کریں۔بعد ازاں سالانہ امتحانات کے دوران ہفتہ کے روز صبح کی شفٹ میں نہم جماعت کا طبیعات (پرچہ اول) اور شام کی شفٹ میں دہم جماعت مطالعہ پاکستان کا پرچہ لیا گیا۔اس موقع پر بورڈ کے حب آفیسر زو دیگر بورڈ افسران نے مختلف امتحانی مراکز کے دورے کئے اور کئی امتحانی مراکز سے نقل میں ملوث 59 امیدواروں کی رپورٹ بورڈ کے شکایتی سیل میں رجسٹرڈ کرائی۔ گورنمنٹ بوائز سیکنڈری کے ایریا کورنگی سے حب آفیسر نے 25امیدوار، گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول لانڈھی نمبر ساڑھے پانچ سے 7 امیدوار، گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول گلشن غازی بلدیہ ٹاؤن سے 1امیدوار نقل میں ملوث جبکہ اصل امیدوار کی جگہ 1 امیدوار، عمیر پبلک سیکنڈری اسکول گلشن ضیاء اورنگی ٹاؤن سے 1امیدوار، گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول نمبر ایک لیاری سے 20 امیدواراور ملیر سے حب آفیسر نے 5امیدواروں کو نقل کرتے ہوئے پکڑا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں