لوڈ شیڈنگ،موٹر سائیکل اسپیئر پارٹس ڈیلرز کا دھرنے کا فیصلہ

لوڈ شیڈنگ،موٹر سائیکل اسپیئر پارٹس ڈیلرز کا دھرنے کا فیصلہ

کراچی (این این آئی)ایم اے جناح روڈ پر واقع پاکستان کی سب سے بڑی موٹر سائیکل آٹو پارٹس مارکیٹ کے ڈیلرز نے مسلسل بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے تنگ آکر فیصلہ کیا ہے ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کہ کے الیکٹرک اگر آٹو پارٹس مارکیٹ سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہ کیا گیا تو اے ایم جناح روڈ پر احتجاج کیا جائے گا اورشاہراہ کو جام کردیا جائے گا۔آل پاکستان موٹر سائیکل اسپیئرپارٹس امپورٹرز اور ڈیلرز ایسوسی ایشن (ماسپیڈا) کے چیئرمین سہیل عثمان، اعجاز عثمان وائس چیئرمین اور ماسپیڈا کی پبلک سیکٹریوٹیلیٹی کمیٹی کے چیئرمین ناصر مقبول نے اورنگزیب مارکیٹ، تاج محل مارکیٹ، سائرہ مینشن، شیرازی مارکیٹ ایم اے جناح روڈ پر واقع شہر کی سب سے بڑی موٹر سائیکل اسپیئرپارٹس مارکیٹ میں 100فیصد بلنگ کے باوجود کے الیکٹرک کی جانب سے دن بھر میں صرف4گھنٹے بجلی کی فراہمی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مارکیٹ میں بل تعطل بجلی فراہم کی جائے ۔ماسپیڈا کے رہنماؤں نے کہا کہ اسپیئرپارٹس مارکیٹ کے دکانداروں کی جانب سے بجلی کے 100فیصدبلز ادا کئے جاتے ہیں لیکن صبح ساڑھے 10بجے سے رات 8 بجے تک کے دوران مارکیٹ میں صرف 4گھنٹے کیلئے بجلی فراہم کی جاتی ہے اورتقریباً6گھنٹے مارکیٹ میں اندھیرا چھایا رہتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں