آ ئی جی کی زیر صدارت اجلاس، پی ایس ایل سکیورٹی پلان کا جائزہ

آ ئی جی کی زیر صدارت اجلاس، پی ایس ایل سکیورٹی پلان کا جائزہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلا م آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت پاکستان سپر لیگ میچز کے سکیورٹی پلان کا جائزہ لینے کے لئے افسران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 جس میں پی ایس ایل میچز کے دوران فول پروف سکیورٹی پلان کا جائزہ لیا گیا ،آئی جی نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ سپورٹس وینیو، کھلاڑیوں کی رہائش گاہوںاور ان کی آمد و رفت کے راستوں پر سخت سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے ،تمام عمارتوں اور راستوں کی سیف سٹی کیمروں کے ذریعے ہر لمحے مانیٹرنگ کی جائے ، کاؤنٹر ٹیررازم فورس کو الرٹ رکھا جائے ،شہریوں کے لئے متبادل راستوں اور پارکنگ کے انتظامات کئے جائیں۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا غیر ملکی اور ملکی کھلاڑیوں کی سکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں