میرا اختیار صرف عوام کی فلاح کیلئے استعمال ہوگا، وزیر اعظم آزادکشمیر

میرا اختیار صرف عوام کی فلاح کیلئے استعمال ہوگا، وزیر اعظم آزادکشمیر

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق سے بانڈی مٹھی ریت بھمبر کے وفد نے سابق امیدوار ضلع کونسل حاجی چودھری محمد علی کی قیادت میں جموں و کشمیر ہاؤس میں ملاقات کی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

چودھری انوارالحق نے کہا کہ ریاست میں روڈ انفراسٹرکچر، عوام کوتعلیم و صحت کی سہولیات سمیت تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ، بھمبر کے شہریوں کو ریاست کے دیگر شہریوں کے مساوی ترقیاتی فنڈز اور منصوبے دے رہے ہیں ، میرا اختیار صرف عوام کی فلاح و بہبود کے لئے استعمال ہوگا ، بھمبر میں 2 ارب روپے کی لاگت سے 40 کنال اراضی لے کر 200 بیڈ پر مشتمل ہسپتال بنا رہے ہیں، یونیورسٹی بن گئی ہے، 3 ارب روپے کی لاگت سے دانش سکول کی تعمیر شروع ہو رہی ہے۔ سالوں کی نحوست گھنٹوں میں ختم نہیں کی جا سکتی ، آزادکشمیر کے تمام حلقوں میں مساویانہ ترقیاتی فنڈز کی تقسیم کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں