منشیات کے مضر اثرات نصاب میں شامل کیے جائیں، جمیل ضیا

منشیات کے مضر اثرات نصاب  میں شامل کیے جائیں، جمیل ضیا

کراچی (این این آئی)اورنگی ٹاؤن کے چیئرمین جمیل ضیا نے کہا ہے کہ منشیات کے مضر اثرات کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنانا وقت کی اہم ترین ضرورت بن چکی ہے تاکہ نئی نسل کو اس خطرناک لعنت سے بچایا جا سکے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

انہوں نے اورنگی ٹاؤن آفس میں علاقہ مکینوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے نوجوانوں میں تمباکو، چرس، شیشہ، افیون، شراب اور دیگر جدید قسم کی منشیات کا استعمال عام ہوچکا ہے جو ایک تشویشناک صورتحال ہے ۔جمیل ضیا کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے جس کے باعث نہ صرف نوجوانوں کی ذہنی و جسمانی صلاحیتیں متاثر ہو رہی ہیں بلکہ ان کا مستقبل بھی تاریکی کی طرف جا رہا ہے ۔ انہوں نے ہوئے کہا کہ سگریٹ نوشی آج فیشن بنتی جا رہی ہے اور نوجوانوں میں اس کا رجحان خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں