سی ڈی اے کی کرکٹ ٹیم کیلئے دو روزہ اوپن ٹرائلز کا انعقاد

سی ڈی اے کی کرکٹ ٹیم کیلئے دو روزہ اوپن ٹرائلز کا انعقاد

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر سی ڈی اے کے سپورٹس اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ نے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں بالخصوص ابھرتے ہوئے۔۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 کرکٹرز کیلئے 2 روزہ اوپن ٹرائلز کا انعقاد کیا ہے جس کا مقصد گریڈ IIلیول کرکٹ کیلئے کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر کرنا ہے۔ نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل 2 ٹیمیں منتخب کی جائیں گی جنکے انتخاب میں یاسر حمید ، مجاہداورراحیل جیسے نامور کرکٹر شامل ہیں۔ انتخاب کے بعد سی ڈی اے کی دونوں ٹیموں کے درمیان میچز کروائے جائیں گے جن میں سے بہترین کھلاڑیوں کو سی ڈی اے اسلام آباد کی کرکٹ ٹیم کے طور پر منتخب کیا جائے گا۔ اوپن ٹرائلز گزشتہ روز شروع ہو ئے جو آج بھی صبح 9:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک جاری رہیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں