وزیر ہا ؤسنگ کا دورہ شہید ملت سیکرٹریٹ،لفٹس مرمت کرنیکی ہدایت

وزیر ہا ؤسنگ کا دورہ شہید ملت سیکرٹریٹ،لفٹس مرمت کرنیکی ہدایت

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ نے ہفتہ کو شہید ملت سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 انہوں نے کثیر المنزلہ سرکاری عمارت کے عمودی ٹرانسپورٹ سسٹم کا معائنہ کیا اور ناقص لفٹوں کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کی۔ وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے پاس 1986 سے شہید ملت سیکرٹریٹ کی عمارت ہے۔ اس کا عمودی ٹرانسپورٹ سسٹم ایک کارگو اور پانچ مسافر لفٹوں پر مشتمل ہے۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ سی ڈی اے اتھارٹی کو ختم کرنے اور ٹھیکیداروں کے ساتھ معاہدوں پر ضروری نظرثانی کی جا ئیگی، چیئرمین سی ڈی اے نے زوم لنک کے ذریعے شرکت کی اور یقین دلایا کہ اگلے دو ہفتوں میں ہنگامی بنیادوں پر دونوں لفٹوں کی مرمت کرلی جا ئیگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں